بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے امریکا خطرہ بنا تو منہ توڑ جواب دیں گے چین
بحیرہ جنوبی چین میں امریکی ہتھیاروں سے ہماری سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔
چین نے کہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکا کی جانب سے بحیرہ جنوبی میں اسلحے میں اضافہ چین کیلیے سیکیورٹی خطرہ ہے،ہماری بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی ملٹری سائنس اکیڈمی اور چین امریکاریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر زا سیاؤ چو نے کہاہے کہ امریکا کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین میں اسلحے کی تعداد میں اضافہ چینی سر زمین کیلیے خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج علاقے میں مزید ہتھیار تعینات کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے اس ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈائریکٹر زا سیاؤ نے کہا کہ امریکی فوج بحیرہ جنوبی چین پر تسلط کے لیے نئے حربے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ یوایس ایس کارل ونسن یہاں کتنی دیر رہے گا،یہ صرف مشقیں منعقد کرنے کیلیے ایک جہاز یا پھر ایک طویل قیام کا بہانہ ہے اور کس حد تک چین کے مقبوضہ جزائر سے ہے اس پر ہماری نظر ہے۔انھوں نے کہا کہ موبائل آرٹلری یونٹس کوتعینات کرنے کی وجہ جنوبی چین کے سمندر ی جزائر کے نزدیک کسی بھی تنازع میں مداخلت سے نمٹنا ہے۔