کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 688 ملین ڈالرز جاری

دہشتگردی کے خلاف جنگ، امن و امان کی صورتحال بہترکرنے میں مدد ملے گی

فنڈز سے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف منصوبے مکمل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وزیر مملکت برائے خزانہ و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہاہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت پاکستان کو 688 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

جمعہ کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے اور بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس ایف کے تحت پاکستان کو 688 ملین ڈالرز کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں جس سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں مدد ملے گی۔





اس کے علاوہ فنڈز سے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف منصوبے مکمل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ کا اہم اتحادی ہے اور بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا جاتا ہے۔
Load Next Story