سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے پہلی فلم کے لیے خصوصی تربیت لینا شروع کردی

سارہ نے اپنے کردار کے لیے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت لینا شروع کردی ہے


ویب ڈیسک January 05, 2017
ہدایتکارکرن ملہوترا نے اپنی کامیڈی فلم کا نام اوردیگراداکاروں کے نام تاحال فائنل نہیں کیے ہیں: فوٹو: فائل

TOKYO: بالی ووڈ انڈسٹری میں سیف علی خان اورامرتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان نے اپنی ڈیبیو فلم کے لیے باقائدہ تربیت لینا شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی فلم میں اداکارہریتھک روشن کے ہمراہ ڈیبیوکرنے والی سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے باقائدہ طورپرتربیت لینا شروع کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی اپنی پہلی فلم میں ہریتھک کی ہیروئین بنیں گی

سارہ علی خان نے اپنی پہلی فلم کی کامیابی کے لیے بے انتہا محنت شروع کردی ہے جب کہ انہوں نے اپنے کردارکے لیے موٹرسائیکل چلانے کی تربیت لینا شروع کردی ہے ۔ ہدایت کار کرن ملہوترا نے اپنی کامیڈی فلم کا نام اور دیگر اداکاروں کے نام تاحال فائنل نہیں کیے ہیں جب کہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں