بیرون ملک جائیدادوں پر وزیراعظم اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے فواد چوہدری

لندن میں وکیلوں کے ذریعے جائیداد خریدی گئی، ترجمان تحریک انصاف

حسن نواز اور حسین نواز کے انٹریوزمیں لندن پراپرٹی کی خرید میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری :فوٹو : فائل

FAISALABAD:
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے بیانات میں تضاد اور قطری شہزادے کا خط بعد کی سوچ ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 9 جبکہ آج 3 نکات پر بات ہوئی ہے۔ آج حدیبیہ مل، قطری خط اور وزیراعظم نوازشریف، ان کے بیٹوں حسین اور حسن نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے انٹرویوز پر بات ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما کیس کی سماعت روزانہ

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 5 نومبر 2016 کا قطری شہزادے کا خط بعد کی سوچ پرمشتمل ہے، حسن نواز اور حسین نواز کے انٹریوزمیں لندن پراپرٹی کی خرید میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں تھا، حسن نواز نے 1999 میں کہا کہ میں طالب علم ہوں، جبکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ میری کوئی جائیداد نہیں میں اپنے والد کےساتھ رہتی ہوں، وزیراعظم کے تینوں بچوں کے انٹرویوز اور اب دیئے گئے بیانات میں تضاد ہے.


اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کے وکلا نے تحریری جواب جمع کرادیئے

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں پراپرٹی وکیل کے ذریعے خریدی جاتی ہے، 1999 میں 33 ملین ڈالر التوفیق گروپ کو دیے گئے اگر پیسے نہیں تھے تو ادائیگی کہاں سے کی گئی، شاہد حامد کو پنجاب حکومت نےاورنج لائن کےسلسلےمیں 3کروڑدیے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نئی وکلا کی ٹیم پر اعتراضات آرہے ہیں وکلا پراعتراضات پرپاکستان بار کو دیکھنا چاہئے۔



 
Load Next Story