رحمان ملک نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ نے 4جون رحمن ملک کی رکنیت معطل کی تھی، وہ 2009 سے غیر قانونی طور سینیٹ کے ممبر اور دوہری شہریت کے مالک تھے


AFP July 27, 2012
رحمن ملک کراچی سے ہی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ فوٹو اے ایف پی

KARACHI: وزیراعظم کے مشیرداخلہ رحمان ملک نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ جبکہ ن لیگ نےایوان سےعلامتی واک آؤٹ کیا۔

سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئرحسین بخاری کی صدارت میں شروع ہوا،جس میں نومنتخب سینیٹررحمان ملک نےحلف اٹھایا۔ اس موقع پرحکومتی ارکان نے ڈیسک بجاکرخیرمقدم کیا جبکہ اپوزیشن کی جماعت ن لیگ نےصرف اس مقصد کے لیے اجلاس بلانے پرکڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سینٹر ظفرعلی شاہ کاکہنا تھا کہ اجلاس کا ایک روزکا خرچہ ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے بنتا ہے،رحمان ملک معمول کے اجلاس میں بھی حلف اٹھاسکتے تھے۔ اپوزیشن لیڈراسحاق ڈارنےکہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہےبتایا جائے کہ پارلیمانی کیلنڈرمیں شامل نہ ہونے کے باوجود اجلاس کیوں بلایا گی۔

حلف برداری کی تقریب براہ راست ریاستی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر کی گئی۔

سپریم کورٹ نے 4جون رحمن ملک کی رکنیت اس وجود پر معطل کی تھی کہ وہ 2009 سے غیر قانونی طور سینیٹ کے ممبر اور دوہری شہریت کے مالک تھے۔

رحمن ملک عدالت میں پیش کردہ دستاویزات کی بنیاد پ ججوں کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ جس کے مطابق وہ سینیٹر منتخب ہونے سے پہلے ہی اپنی دوہری قومیت کو ضائع کرچکے تھے۔

آئین کے تحت صرف پارلیمنٹ کے ارکان ہی کابینہ وزیر کے عہدے پر متخب ہوسکتے ہیں۔

رحمن ملک معطلی کے باوجود وزیر اعظم کے داخلہ امور پر "مشیر" مقرر رہے ، اور غیر مؤثر طریقے سے اپنی وزارت داخلہ کی ملازمت جاری رکھی۔

سینیٹ کی رکنیت کے انتخابات کراچی میں منقعد کئے گئے تھے جبکہ رحمن ملک کا تعلق پنجاب سے ہے۔ رحمن ملک کراچی سے ہی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے حال ہی میں دوہری شہریت رکھنے والے سینیٹرز کی ایک بڑی تعداد کو معطل کردیا ہے ۔ جس میں فرح ناز اصفہانی بھی شامل ہیں جو زرداری کے ایک مشیر اور واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفیر کی بیوی ہیں۔ وہ امریکہ اور پاکستان کی دہری شہریت کی حامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |