پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

چیکنگ پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ پر محمد رضا،انورگرفتار


Staff Reporter December 29, 2012
پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان محمد رضا اور انور علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اورایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلستان جوہر انسپکٹر ارشاد احمد گبول نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامران چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان محمد رضا اور انور علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اورایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |