آسٹریلوی وکٹ کیپرمیتھیو ویڈ بیمار پڑگئے

میتھیو ویڈ بیمار ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، پیٹر ہینڈس کومب نے گلوز تھام لئے


Sports Desk January 05, 2017
میتھیو ویڈ بیمار ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، پیٹر ہینڈس کومب نے گلوز تھام لئے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلوی وکٹ کیپرمیتھیو ویڈ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بیمار ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کے سبب تاخیر سے کھیل شروع ہوا تو صرف 2 اوورز بعد ہی وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی ہمت جواب دے گئی، جن کی جگہ پیٹر ہینڈس کومب کو گلوز سنبھالنا پڑے، میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر نے بتایا کہ میتھیوویڈ صبح ہی متلی اور ہیضے کی شکایت کررہے تھے، ان کو دوا بھی دی گئی لیکن طبیعت سنبھل نہ سکی، انہیں آرام کے لیے ہوٹل میں بھجوایا گیا ہے، امید ہے کہ چوتھے روز میدان میں اترنے کے قابل ہوجائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں