آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

بارش سے کراچی اور ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی، محکمہ موسمیات

بارش سے شہر میں چھائی گرد و غبار کی فضا اورموسمی بیماریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرقائد سمیت سندھ اوربلوچستان کے بعد ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بعض ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، ٹھٹہ، حب اورگڈانی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بعض ساحلی علاقے نچلی سطح کے بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں جوکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا باعث بن سکتے ہیں، بارش کی صورت میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتا ہے تاہم اس سے شہرمیں چھائی گرد وغبارکی فضا اورموسمی بیماریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

Load Next Story