ملک کے مختلف حصوں میں تیسرے روزبھی بارش اوربرفباری سردی کی شدت میں اضافہ

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے


ویب ڈیسک January 05, 2017
دیرلوئر، شانگلہ ٹاپ، مالم جبہ اور کالام میں بارش اوربرفباری کے باعث آمدو رفت میں عوام کوشدید مشکلات کاسامنا ہے :فوٹو : فائل

ملک کے مختلف حصوں میں تیسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم مزید سرد بنا دیا ہے تیسرے روزبھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیر، چترال، سوات، بونیر اور شانگلہ کے پہاڑوں پر برف پڑرہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہیں۔ سوات کے علاقے ملم جبہ میں 23 انچ، کالام میں 28 اور میاندم میں 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری نےموسم حسین بنا دیا ہے۔ لاڑکانہ اور قریبی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی پھوار برسی تو ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔ شدید برفباری اور بارشوں نے جہاں موسم خوشگوار بنایا وہیں دیرلوئر،شانگلہ ٹاپ، مالم جبہ اور کالام میں بارش اوربرفباری کے باعث آمدو رفت میں عوام کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔



ملک کے بیشتر علاقوں میں جہاں بارش نے موسم سرد اور خوشگوار بنا دیا ہے وہیں بارشیں نہ ہونے کے باعث بلوچستان بھر میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جبکہ ڈیمز بھی تقریباً خشک ہو نے کو ہیں کوئٹہ کی ہنہ جھیل میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔ پنجاب بھر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کاشت کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم ملک بھر میں 3 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ہفتے تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے خیبرپختونخوا، فاٹا، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو اور کرک میں بارش کا امکان ہے جبکہ گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ اور ژوب میں میں بارش اوربرفباری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں