مولانا فضل الرحمان کے پتے کا کامیاب آپریشن
مولانا فضل الرحمان کو شوگر اور پتے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پتے کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف اور شوگر کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں پتے کے آپریشن کا مشورہ دیا۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے مولانا کی ناسازی طبیعت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں مولانا فضل الرحمان کے پتے کا آپریشن کردیا گیا ہے اور اب وہ روبصحت ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت نومبر میں بھی خراب ہوگئی تھی اور وہ کئی روز اسپتال میں داخل رہے تھے۔