کوہلی آج تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھال لیں گے
دھونی کے کپتانی چھوڑنے کے بعد تینوں فارمیٹس میں بھارتی قیادت ویرات کوہلی کی جھولی میں گرنے کو تیار
SUKKUR:
مہندراسنگھ دھونی کے کپتانی چھوڑنے کے بعد تینوں فارمیٹس میں بھارتی قیادت ویرات کوہلی کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا، جس میں سلیکٹرز کی جانب سے باضابطہ طور پر مختصر ترین فارمیٹس میں بھی کوہلی کو کپتان بنایا جائے گا۔ سلیکٹرز کو اہم پلیئرز کی انجریز کے باعث متوازن اسکواڈز کے انتخاب کا بھی چیلنج درپیش ہے، ممبئی کے دو بیٹسمین روہت شرما اور اجنکیا راہنے فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، ان کی جگہ آؤٹ آف فارم شیکھر دھون کو لوکیش راہول کے ساتھ اوپننگ کا موقع دیا جاسکتا ہے، سلیکٹرز کی جانب سے نئے کھلاڑی کی صورت میں سرپرائز دینے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔