انڈر 16کرکٹ کراچی نے بہاولپور کو 9 وکٹ سے ہرادیا

بہاولپور کی ٹیم 31 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی کراچی نے ہدف 18اوورز میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔


Sports Reporter December 29, 2012
ایبٹ آباد اور اسلام آباد کے درمیان مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔ ماہرین فوٹو: فائل

پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی نے بہاولپور کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، بارش کے سبب دیگر میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے اتفاق گرائونڈ میں بہاولپور کی ٹیم 31 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد عمیر نے37 رنز بنائے، محمد حمزہ 21 پر ناٹ آئوٹ رہے، حسن شعیب نے 21 رنز کے عوض 5 اور سیف علی غوری نے 13 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں، کراچی نے ہدف 18اوورز میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا، سیف الرحمان 35 اور اسامہ علی 31 پر ناقابل شکست رہے۔

ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور پر فیصل آباد نے 5 وکٹ پر 222 رنز بنائے، محمد سلیم 84،محمد عثمان 50 اور عبدالصمد 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدر آباد نے بغیر وکٹ گنوائے 10 رنز بنائے تھے کہ بارش نے کھیل رکوا دیا۔ لاہور کرکٹ سینٹر میں میزبان ٹیم نے کوئٹہ کیخلاف 15 اوورز میں 3 وکٹ پر 50 رنز بنائے پھر کھیل جاری نہ رہ سکا۔ اسلام آباد کے نیشنل گرائونڈ میں ایبٹ آباد اور میزبان ٹیم کے میچ میں ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی، شالیمار گرائونڈ اور بھٹو گرائونڈ میں میچز بھی بارش کی نذر ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |