مصطفیٰ عزیزآبادی کے بھائی کو رینجرز نے حراست میں لے لیا واسع جلیل

منصور علی کو واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی میں ان کی رہاش گاہ سے حراست میں لیا گیا، رہنما ایم کیو ایم لندن


ویب ڈیسک January 05, 2017
منصور علی کو واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی میں ان کی رہاش گاہ سے حراست میں لیا گیا، رہنما ایم کیو ایم لندن - فوٹو: فائل

KARACHI: ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عزیزآبادی کے بھائی کو رینجرز نے ان کے رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔



متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ممبر مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی منصورعلی کو رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے۔



واسع جلیل نے بتایا کہ منصور علی کو واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی میں ان کی رہاش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ ایم کیوایم لندن کے رہنما نے منصورعلی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |