مصطفیٰ عزیزآبادی کے بھائی کو رینجرز نے حراست میں لے لیا واسع جلیل

منصور علی کو واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی میں ان کی رہاش گاہ سے حراست میں لیا گیا، رہنما ایم کیو ایم لندن

منصور علی کو واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی میں ان کی رہاش گاہ سے حراست میں لیا گیا، رہنما ایم کیو ایم لندن - فوٹو: فائل

KARACHI:
ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عزیزآبادی کے بھائی کو رینجرز نے ان کے رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔



متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ممبر مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی منصورعلی کو رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے۔




واسع جلیل نے بتایا کہ منصور علی کو واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی میں ان کی رہاش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ ایم کیوایم لندن کے رہنما نے منصورعلی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا۔

Load Next Story