جائیداد کا لالچ سوتیلے چچا کی قید سے 3بچے بازیاب عدالت نے نانی کی نگرانی میں دیدیے

سسرالیوں نے خاتون کو شوہر کے قتل میں جیل بھجوادیااوربچوں کو گھر میں قید کردیا ،عدالت نے گھر سے بچوں کو بازیاب کرایا.


Arshad Baig December 29, 2012
جائیداد بچوں کے نام منتقل ہونے کے انکشاف پرسوتیلے چچا نے گھر میں داخل ہوکر تینوں بچوں کو زبردستی گھر لے گیا تھا،درخواست گزار. فوٹو: فائل

سسرالیوں نے جائیداد کے لالچ میں خاتون کو شوہر کے قتل میں جیل بھجوادیا اور بچوں کو گھر میں قید کردیا تھا۔

عدالت نے گھر سے بچوں کو بازیاب کرکے نانی کی نگرانی میں دیدیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شگفتہ صدیقی نے طلعت نسرین کے وکیل احمد نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر ایس ایچ او سعید آباد کو گھر میں قید تین بچوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا اور جیل میں پابند سلاسل بچوں کی ماں ملزمہ نجمہ سحر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ،عدالت کے حکم پر جیل حکام نے ملزمہ اور ایس ایچ او نے 12سالہ ندا رحیم ، 5سالہ مسکان اور دو سالہ ذیشان رحیم کو بازیاب کرکے فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔

اس موقع پر بچوں نے بتایا کہ انھیں انکی سوتیلی دادی اور سوتیلے چچا نے گھر میں قید کیا ہوا تھا ،وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہنا چاہتے ہیں ،اس موقع پر فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزمہ جیل میں ہے جس پر بچوں کی نگرانی کیلیے انکی نانی درخواست گزار کو نگران مقرر کرتے ہوئے بچوں کو نانی کے ہمراہ بھیج دیا ہے۔

08

قبل ازیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالسلام نے اس کی بیٹی مسماۃ نجمہ سحر کو شوہر کے قتل میں ملوث کرکے اسے جیل بھیج دیا تھا ،بچوں کو گھر سے نکال کراس کے گھرپر قبضہ کرلیا تھا، سوتیلے سسرالیوں کو جب انکشاف ہوا کہ مرحوم کی تمام جائیداد بچوں کے نام منتقل ہے تو سوتیلے چچا نے گھر میں داخل ہوکر تینوں بچوں کو زبردستی گھر لے گیا اور گھر میں قید کرلیا تھا، ملنے بھی نہیں دیا گیا درخواست میں بچوں کے قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور بازیابی کی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |