کورنگی میں ترقیاتی کام آئندہ ماہ مکمل ہوجائینگے محمد حسین سید

کورنگی کراسنگ ری ڈیزائن ہونے کے بعد شہریوں کو سہولت ملے گی

کورنگی کراسنگ کی ری ڈیزائننگ ہونے کے بعد کورنگی اور لانڈھی جانے والی ٹریفک کو کورنگی کریک جانے والی ٹریفک سے علیحدہ کردیا جائے گا. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کورنگی کازوے ، آٹھ ہزار،چودہ ہزاراور پندرہ روڈ، لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس ، ٹینری زون ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کورنگی کراسنگ ، سی بی ایم برج کے تمام کاموں کواگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بات انھوں نے ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن ،سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد اطہر، چیف انجینئرزضلع شرقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔


انھوں نے کہا کہ کورنگی کازوے کے تمام کاموں کو کو اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے نیو جرسی بیئرئر لگانے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اورآنے جانے والوں راستوں کو3رویہ کیا جارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ لانڈھی، کورنگی اور کورنگی کریک کی جانب جانے والی ٹریفک اکثر و بیشتر اس انٹرسیکشن پر آکر پھنس جاتی ہے جس کے باعث رش کے اوقات میں شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورنگی کراسنگ کی ری ڈیزائننگ ہونے کے بعد کورنگی اور لانڈھی جانے والی ٹریفک کو کورنگی کریک جانے والی ٹریفک سے علیحدہ کردیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ کورنگی کریک اور ابراہیم حیدری کے علاقے میں تیزی سے تعمیرات جاری ہیں مختلف کالج، یونیورسٹیز کیمپس اور بڑی بڑی فیکٹریاں بننے کے باعث یہاں ٹریفک کا دبائو بڑھتا جا رہا ہے، ابراہیم حیدری میں سی بی ایم پل کا ایک حصہ تعمیر کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے حصے پر تعمیراتی کام جاری ہے تاکہ یہاں بھی ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
Load Next Story