میری ٹائم سیکیورٹی اورکسٹم نے ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی

منشیات سمندری راستے کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھی جب کہ کارروائی میں 10 اسمگلر گرفتار ہوئے۔


ویب ڈیسک January 05, 2017
منشیات سمندری راستے کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھی جب کہ کارروائی میں 10 اسمگلر گرفتار ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرکے ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق یہ تین ماہ میں چوتھا بڑا اور سال کا پہلا سمندری آپریشن ہے جس میں کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ ٹن منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اعلیٰ قسم کی منشیات بین الاقوامی سمندری راستے سے اسمگل کرنے کی اطلاعات تھیں جسے افریقا کے راستے یورپ اور امریکا بھجوایا جانا تھا تاہم میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات لے کر جانے والی مشکوک کشتی کو جب رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس میں سوار اسمگلروں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی تاہم بروقت کارروائی میں 10 اسمگلروں کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار اسمگلروں کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں