ٹیلر آنکھ کی سرجری کے بعد دوبارہ سلیکٹرز کی آنکھ کا تارا بن گئے

گزشتہ نومبر میں پاکستان سے ہوم سیریز کے دوران ہی ٹیلر کی آنکھ کا مسئلہ سامنے آیا تھا۔


Sports Desk January 05, 2017
گزشتہ نومبر میں پاکستان سے ہوم سیریز کے دوران ہی ٹیلر کی آنکھ کا مسئلہ سامنے آیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین روس ٹیلر آنکھ کی سرجری کے بعد دوبارہ سلیکٹرز کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔

روس ٹیلر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں، انھیں بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ گزشتہ نومبر میں پاکستان سے ہوم سیریز کے دوران ہی ٹیلر کی آنکھ کا مسئلہ سامنے آیا تھا، انہوں نے اس کے باوجود آخری ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور بعد میں سرجری کرائی تھی۔ اب وہ پھر سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کرچکے ہیں۔

پہلا ٹیسٹ 12 جنوری سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ڈین براؤنلی،کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، جیت راویل، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر اور بریڈلی جان واٹلنگ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں