بلاول بھٹو اور آصف زرداری ایک ہی نشان پر انتخاب لڑسکتے ہیں الیکشن کمیشن

ریٹرننگ افسر كو كاغذات نامزدگی جمع كراتے وقت پارٹی كا لیٹر لگانا ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری


ویب ڈیسک January 05, 2017
ریٹرننگ افسر كو كاغذات نامزدگی جمع كراتے وقت پارٹی كا لیٹر لگانا ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری، فوٹو؛ فائل

الیكشن كمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری پر ایك انتخابی نشان پر الیكشن لڑنے پر كوئی قدغن نہیں لہٰذا دونوں تیر کے نشان پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

الیكشن كمیشن کے ایڈیشنل سیكریٹری فدا محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر ایك انتخابی نشان پر الیكشن لڑنے پر كوئی قدغن نہیں ،بلاول بھٹو اور آصف زرداری ایك ہی انتخابی نشان پر الیكشن لڑ سكتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ریٹرننگ افسر كو كاغذات نامزدگی جمع كراتے وقت پارٹی كا لیٹر لگانا ہوگا، ریٹرننگ افسر كاغذات نامزدگی كا جائزہ لے كر انتخابی نشان آلاٹ كرنے كا مجاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں