مصری سمندر میں 5 ماہ سے پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت سے بازیابی ملی جس پر سفارتخانے کے مشکور ہیں، انجینئرمحمدعمر


ویب ڈیسک January 05, 2017
پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت سے بازیابی ملی جس پر سفارتخانے کے مشکور ہیں، انجینئرمحمدعمر۔ فوٹو: آن لائن

مصری سمندر میں کویتی مال بردار جہاز میں گزشتہ 5 ماہ سے محصور 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر کویتی مال بردار جہاز میں مصر کے سمندر میں محصور رکھے گئے 4 پاکستانی ارکان کو چھوڑ دیا گیا جو کراچی پہنچ گئے جن میں محمد طارق، عمرغوری، تنویر اور سمیع اللہ شامل ہیں جب کہ عملے کے دیگر ارکان کی واپسی کا فیصلہ بھی چند روز میں متوقع ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجینئر محمد عمر کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر پاکستانی سفارتخانے کے شکرگزار ہیں جس کی مداخلت کے بعد ہمیں رہائی نصیب ہوئی تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں 5 ماہ کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مصر کی سوئز نہر پر لنگر انداز ہونے والے کویتی جہاز میں موجود 17 پاکستانی مبینہ طور پر گزشتہ کئی ماہ سے وہاں محصور تھے جن کے پاسپورٹ مصری حکومت نے ضبط کرلئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں