دہشتگردی کے خاتمے کیلیے متفقہ لائحہ عمل ضروری ہے شاہی سید

بشیر بلور شہید نے جس مقصد کی خاطر جان دی،اس کیلیے جدوجہد جار ی رکھیں گے.

بشیر بلور شہید نے جس مقصد کی خاطر جان دی،اس کیلیے جدوجہد جار ی رکھیں گے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بشیر بلور شہید نے جس مقصد کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا اسے حاصل کرنے کیلیے لہو کے آخری قطرے تک جدوجہد جار ی رکھیں گے۔

اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی قیادت اور تمام ادارے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کیلیے متفقہ لائحہ عمل طے کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان ہائوس میں پارٹی اور لویہ جرگہ کے وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اب مربوط حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک پر امن ملک اور خطہ منتقل کیاجاسکے، عجیب بات ہے کہ وہ لوگ جنھیں کل تک غدار کہا جاتا تھا آج وہی اس ملک کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ بشیر بلور شہید کے خون کا ہم پر قرض ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود اے این پی کا ہر کارکن بشیر بلور بن کر دہشت گردی کی راہ میں کھڑا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، پختون روایات، اسلاف کی تعلیمات اور قومی بقاکی خاطر ہمارے دل و دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ انتہائی نازک حالات کا احساس کرتے ہوئے دانشمندانہ اور حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے کا ہے۔
Load Next Story