پی آئی اے نے 60لاکھ مسافروں کو منزل پر پہنچایا
فضائی کمپنیاں مسافروں کی آسائش کیلیےبھاری رقم اورتحقیق پر15فیصدخرچ کرتی ہیں،دنیا بھرمیں 53 لاکھ پروازوں نےاڑان بھری۔
دنیا بھر میں ایئرلائن کی بین الاقوامی تنظیم نے سال 2012 کوعالمی فضائی سفر کیلیے محفوظ ترین قراردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران دنیا بھر میں 53 لاکھ پروازوں نے اڑان بھری،2012 میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سے60لاکھ سے زائد مسافروں نے سفرکیا ان میں28 لاکھ بیرون ملک جبکہ32 لاکھ مسافروں نے اندرون ملک سفر کیا ،سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید دور میں دنیا تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرتی جا رہی ہے اور صدیوں پہلے سالوں تک پیدل چلنے کے باوجود ختم نہ ہونے والے سفر آج لوگ منٹوں اورگھنٹوں میں طے کر رہے ہیں، دنیا بھر میں فضائی سفر کرنے والوں کی مجموعی تعداد5 ارب سے تجاوز کرگئی ہے جن میں بہت بڑی تعداد بچوں اورعورتوںکی بھی شامل ہے۔
ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق5ارب سے زائد فضائی مسافروں میں سے ڈیڑھ ارب کے قریب مسافر دنیا کے10بڑے اور مصروف ترین ایئرپورٹس سے سفر کرتے ہیں ،دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے40فیصد مسافر امریکی ایئرپورٹس سے سفر کرتے ہیں جب کہ باقی60فیصد مسافر یورپ ،عرب ممالک ا ور دنیا کے دوسرے خطوں میں موجود اہم اور مصروف ترین ایئرپورٹس سے سفرکرتے ہیں، سال2011کے دوران پوری دنیا کی2ہزار سے زائدفضائی کمپنیوں کے23ہزار ہوائی جہازوں نے دنیا بھرکی3ہزار700ایئرپورٹس سے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اڑانیں بھریں۔
عالمی سطح پر فضائی سفرکرنے والے مسافروں میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 30 سالوں میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں میں اوسطاۍ ًسالانہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، دنیا بھر کی فضائی کمپنیاں اپنے مسافروں کو جدید سہولیات کے مطابق پر آسائش اور پر سکون سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مختلف کاموں میں اپنی آمدنی کا بہت بڑا حصہ خرچ کرتی ہیں جب کہ دنیا بھر کی جہازراں کمپنیاں آمدنی کا 15 فیصد حصہ فضائی تحقیق پر خرچ کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فضائی سفر کرنے والے مسافروںکی شرح میں دنیا کے 169 ممالک میں بر اعظم ایشیا کے اہم ترین ملک پاکستان کا131واں نمبر ہے جب کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے)کی89 فیصد آمدنی مسافروں سے ہوتی ہے، پی آئی اے میں گذشتہ 2سال کے دوران 2 ایم ڈی تبدیل کیے گئے جبکہ امسال پہلی بار چیئرمین پی آئی اے کی تقرری کی گئی، پی آئی اے انتظامیہ نے پہلی بار کوئٹہ سے قندھارکی پرواز 25دسمبر سے شروع کی ہے۔