اہلسنّت عوام ناموس صحابہؓ پرجان قربان کرنے کوتیار ہیں اورنگزیب فاروقی

گولی وگالی کے قائل نہیں،زندگی نے وفا کی تو ملک میں اہلسنّت انقلاب لا ئوں گا.


Staff Reporter December 29, 2012
گولی وگالی کے قائل نہیں،زندگی نے وفا کی تو ملک میں اہلسنّت انقلاب لا ئوں گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹ ری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہلسنت عوام ناموس صحابہ ؓ کیلیے جان قربان کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہیں۔

ہم گولی و گالی کے قائل نہیں ہماری جدوجہد فکری و نظریاتی ہے، شہادتوں اور حملوں کے ذریعے نظریات کو چھینا نہیں جاسکتا، زندگی نے وفا کی تو ملک میں اہلسنّت کا انقلاب لا کر رہوںگا، وہ لانڈھی میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، مولانااورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ہمیں اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا، ہماری زندگیوں میں صحابہ ؓو اہلبیتؓکی توہین ہو کبھی برداشت نہیں کریں گے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جس دن قومی اسمبلی میں صحابہؓ واہلبیتؓ کے دفاع کا بل منظور ہوگا۔

6

انھوں نے کہاکہ حملہ کرنے والے شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے ہم نے حملے کے فورا بعد بھی عوام الناس سے امن کی اپیل کی، انھوں نے حکومت سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 20سے زائد حملہ آور حملے کے بعد فرار ہو گئے، شہر میں سیکیورٹی ایجنسیاں کہاں ہیں بعض افسران نے حملہ آوروں تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن مخصوص لابی نے پھر روک دیا، انھوں نے کہاکہ 11جنوری کو تاریخ ساز امن مارچ کراچی سے اسلام آباد تک ہوگا ،بعد ازاںاورنگزیب فاروقی نے اپنے ڈرائیور عبد الوکیل شہید کے والد اور بچوں سے ان کے گھر جا کر ملاقات اور تعزیت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |