مسلم علوی جدید لہجے کے خوبصورت شاعر ہیں منظر ایوبی

النسا کلب میںمسلم علوی کے مجموعہ کلام پیار کا آنگن کی تقریب رونمائی.


Staff Reporter December 29, 2012
شاعر احمد مسلم مجموعے ’’پیار کا آنگن‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر کتاب پروفیسر منظر ایوبی کو پیش کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

SUKKUR: معروف شاعر منظر ایوبی نے کہا ہے کہ احمد مسلم علوی جدید لہجے کے خوبصورت شاعر ہیں اور انھیں خدا نے شعر گوئی کا ہنر عطا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے النسا کلب میں محبان بھوپال فورم اور پاکستان سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احمد مسلم علوی کے مجموعہ کلام پیار کا آنگن کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ بہت سے آنگنوں کا ذکر سنا لیکن مسلم علوی کے پیار کا آنگن کی شان نرالی ہے، ذہن میں گھر کا تصور ابھرتے ہی چھوٹی بڑی حویلیوں، کوٹھیوں اور آنگنوں کی تصاویر گشت کرنے لگتی ہیں۔

10

اس موقع پر نقاش کاظمی نے کہا کہ شعر گوئی شاعر سے بڑا ریاض چاہتی ہے ، فن شاعری میں کسی بھی شاعر کو اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، مسلم علوی نے اپنی شاعری کو نہایت دیانت دیانت داری سے جاری رکھا ہوا ہے، تقریب میں صاحب کتاب مسلم علوی نے اپنے اشعار سامعین کی نظر کیے، اس موقع پر محمد احمد سبزواری نے کہا کہ مسلم پیار و محبت کے آدمی ہیں اور ان کا کلا م ان کے فطری جذبات واحساسات کا آئینہ دار ہے، تقریب کی نظامت عظمیٰ خان نے انجام دیے جبکہ اویس ادیب انصاری اور شگفتہ فرحت سمیت دیگر نے احمد مسلم علوی کی شاعر اور شخصیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں