اسامہ کا بیٹا حمزہ بن لادن دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل

حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اورامریکاکی قومی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، امریکی وزارت خارجہ

حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردحملوں کی بات کی تھی۔ فوٹو : فائل

اوباما انتظامیہ نے امریکا پر11 ستمبرکے حملوں کے ماسٹرمائنڈاسامہ بن لادن کے بیٹے کودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اورامریکاکی قومی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردحملوں کی بات کی تھی۔
Load Next Story