موروثی سیاستدانوں اور پارٹیوں سے ملک کو آزاد کرائیں گے

الیکشن کمیشن ہی پاکستان میںاچھی سیاست کیلیے امیدکی آخری کرن ہے،عارف علوی.


Staff Reporter December 29, 2012
الیکشن کمیشن ہی پاکستان میںاچھی سیاست کیلیے امیدکی آخری کرن ہے،عارف علوی. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس اعلان کہ پارٹی الیکشن اور اثاثے ظاہر نہ کرنے والے الیکشن کے اہل نہیں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے کرپٹ ، گندی سیاست کرنے والی موروثی پارٹیوں اور نااہل سیاستدانوں سے ملک پاک ہوجائے گا۔

صرف ایماندار اور باکردار سیاسی لیڈر اور جماعتیں ہی اہلیت کا امتحان پاس کر کے پاکستان کو استحکام اور اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتی ہیں ، مرکزی میڈیا سیل کراچی سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن ہی پاکستان میں اچھی سیاست اور باکردار قیادت کے لیے امید کی آخری کرن ہے جو ان موروثی سیاستدانوں اور پارٹیوں کے شکنجے سے ملک کو آزاد کراسکتے ہیں جو اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 65سالہ تاریخ میں واحد تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت ہے۔

11

جنہوں نے اپنی پارٹی کے آزادانہ الیکشن کرائے اور اپنے اور اپنی قیادت کے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کیے جو اس بات کا یقین ہے کہ اصل جمہوریت کا قیام اور کرپشن سے پاک نظام حکومت صرف تحریک انصاف کی قیادت سے ہی ممکن ہے ، انھوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن نہ کرانے والی جماعتوں اور اثاثے ظاہر نہ کرنے والے سیاستدانوں کو کسی قسم کی رعایت ملک میں افراتفری اور انارکی کا سبب بنے گی اور ایسے عناصر کے خلاف الیکشن کمیشن کے اعلان سے حقیقی اور مخلص قیادت سامنے آئے گی جو پاکستان کی ترقی کی ضامن ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف کی جانے والی ہر سازش اور کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں