عراق انبار میں داعش کے خلاف آپریشن شروع بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک15 زخمی
بغداد کے علاقے العبیدی میں بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اڑایا گیا، داعش نے دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی۔
لاہور:
عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد کے علاقے العبیدی میں بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔
عراقی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طالب شغاتی نے کہا کہ عراقی فورسز نے داعش کے شدت پسندوں کو پسپا کر کے مشرقی موصل کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، موصل کے مغربی حصے کے آدھے علاقے پر داعش کا مکمل طور پر قبضہ ہے۔
دوسری طرف عراقی فورسز نے شامی سرحد کے ساتھ صوبہ انبار میں بھی داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔