وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی

ڈیوڈ وارنر نے 23 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی


Sports Desk January 06, 2017
ڈیوڈ وارنر نے 23 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی. فوٹو: فائل

آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔

ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا، وارنر نے 50 رنز کی تکمیل کے لئے صرف 23 گیندوں کا استعمال کیا، انہوں نے یاسر شاہ کو چھکا لگا کر ففٹی بنائی، اس دوران 7 چوکے اور3 چھکے کھیل پر ان کی مکمل دسترس کا ثبوت تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مصباح نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ففٹی بنا ڈالی

پاکستانی کپتان مصباح الحق 21 بالز پر ففٹی کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں، انہوں نے 2014-15 کے آسٹریلیا سے ابوظبی ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں