میں سپرہیرو نہیں لیکن ہیرو بننے کی کوشش کرتا ہوں اکشے کمار

میں بطور اداکار زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں، اکشے کمار


ویب ڈیسک January 06, 2017
اداکاراکشے کمارکی رواں سال 2017 میں 4 فلمیں ریلیزہوں گی: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکاراکشے کمارکا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپرہیرو نہیں بلکہ اب بھی ہیرو بننے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکاراکشے کمار کا کہنا ہے کہ بہت ساری فلمیں کرنے سے کوئی سپر ہیرو نہیں بن جاتا، میں سپر ہیرو نہیں بلکہ ابھی بھی ہیرو بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں اور بطور اداکارزیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اکشے کمار پھٹ پڑے

اکشے کمارکا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سارے سپراسٹار موجود ہیں جب کہ میں محض انڈسٹری میں ایک اداکار کی طرح کام کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں ہر سال ریلیز ہوتی ہیں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میں سدا بہار اداکار ہوں بھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمارکی رواں سال 2017 میں 4 فلمیں ریلیزہوں گی جن میں سے ایک فلم کی پروڈکشن ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ ٹوئنکل کھنا کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں