مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی طلال چوہدری

آدھا کیس پی ٹی آئی کے وکلاء نے حل کردیا جب کہ آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں حل ہوجائے گا، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک January 06, 2017
آدھا کیس پی ٹی آئی کے وکلاء نے حل کردیا جب کہ آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں کیس حل ہوجائے گا، طلال چوہدری۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی کیونکہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کرسکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کرشریف فیملی کے بچوں تک محدود ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نواز بینیفشل اونر نہیں جب کہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے اپنے وکلاء نے حل کردیا لہذا آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں کیس حل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں