پاکستان پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں چوہدری نثار

بین الاقوامی برادری پاکستان کے مؤقف کو سیاق وسباق کے ساتھ سجھے اور فراغ دلی کے ساتھ سنے، وزیر داخلہ

برطانیہ میں پاکستان کے مؤقف کو سنا اور بڑی حد تک سمجھا جاتا ہے، چوہدری نثار : فوٹو : فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں لیکن مظلوموں کے خون سے رنگے ہاتھوں والے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں لارڈنذیر احمد، قربان حسین اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان شامل تھے۔ ملاقات میں دو طرقہ تعلقات کو مزید بہتر اور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مشترکہ پارلیمانی امور اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار کا دہلی میں ہائی کمیشن سے رابطہ

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں عالم اسلام اور کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات قابل ستائش ہیں، برطانیہ میں پاکستان کے مؤقف کو سنا اور بڑی حد تک سمجھا جاتا ہےاور علاقائی امن کے قیام میں برطانوی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان کسی کے کہنے پر تعلقات خراب نہ کرے

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کے مؤقف کو سیاق و سباق کے ساتھ سمجھے اور پاکستان کے مؤقف کو فراخ دلی سے سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیوں کے باوجود بعض عناصر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان عناصر کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

 

 
Load Next Story