تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار 3 خواتین سامنے آگئیں

تشدد کا شکار کم سن طیبہ منظر عام سے غائب ہے، نہ تو بچی کو عدالت میں پیش کیا گیا اورنہ ہی اس کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی


ویب ڈیسک January 06, 2017
طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار 2 خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ فوٹو: فائل

تشدد کا شکار ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے لئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی 3 خواتین سامنے آ گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پمز اسپتال پہنچیں۔ 2 خواتین کا پمز اسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ ہو چکا ہے جب کہ اب مہوش نامی خاتون بھی سامنے آ گئی ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا کرتین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیبہ تشدد کیس کی تحقیقاتی رپورٹ 3 روز میں طلب

واضح رہے کہ تشدد کا شکار بننے والی کم سن طیبہ منظر عام سے غائب ہے، نہ تو بچی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی اس کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔