بھارت نے کوہلی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بنادیا

کوہلی پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں جو18میچز سے ناقابل تسخیر ہے۔


Sports Desk January 06, 2017
کوہلی پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں جو18میچز سے ناقابل تسخیر ہے - فوٹو: فائل

بھارت نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا بھی کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی کو مہندرا سنگھ دھونی کے مستعفی ہونے پرون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، کوہلی پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں جو18میچز سے ناقابل تسخیر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دھونی بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت سے دستبردار ہو گئے

ویرات کوہلی کی پہلی اسائمنٹ انگلینڈ کیخلاف 15 جنوری سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، ٹیم اس کے بعد اسی حریف سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دھونی ریٹائرمنٹ لیتے تو گھر کے سامنے دھرنا دے دیتا، سنیل گاوسکر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں