ہیرو یاسر شاہ آسٹریلیا میں زیرو بن گئے 84 کی اوسط سے8وکٹیں لے سکے

یاسر شاہ کو اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 6 سے زیادہ رنزکی اوسط سے پٹائی برداشت کرنا پڑی ہے۔


Sports Desk January 06, 2017
یاسر شاہ کو اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 6 سے زیادہ رنزکی اوسط سے پٹائی برداشت کرنا پڑی ہے ۔ فوٹو فائل

ہیرو یاسر شاہ آسٹریلیا میں زیرو بن گئے، وہ627 رنز دینے کے ساتھ 3میچز کی سیریز کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

یاسر شاہ کو فی اوور 4.53 اور 111.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے پٹائی برداشت کرنا پڑی، وہ 84 کی اوسط سے 8وکٹیں لے سکے، اس سے قبل مرلی دھرن نے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں 649 رنزدیے تھے، بھارتی انیل کمبلے آسٹریلوی سرزمین پر 710 رنز دے چکے لیکن وہ 4 میچز کی سیریز تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یاسرشاہ کی کارکردگی عرش سے فرش پر آ گئی

پاکستانی لیگ اسپنرٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے مہنگے ترین بولر بن گئے، انھیں سڈنی ٹیسٹ کی دوسری باری میں 14 اوورز میں 8.85 کی اوسط سے 124 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یاسرشاہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے

اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ 2005میں بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین نے 8.41 کی ایوریج سے رنز دیے تھے، یاسر شاہ کو اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 6 سے زیادہ رنزکی اوسط سے پٹائی برداشت کرنا پڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں