2016ء کیمرے کی آنکھ سے

یہاں پر2016ء کے بین الاقوامی مقابلوں میں انعام پانے والی تصاویر کا انتخاب پیش کیا جا رہا ہے۔


Ghulam Mohi Uddin January 08, 2017
یہ تصاویر جہاں فوٹو گرافرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ فوٹو : فائل

کہا جاتا ہے کہ تصویر خود ایک کہانی ہوتی ہے اسی لئے محاورہ ''منہ بولتی تصویر'' زبان زدہ عام ہوا جس کا مطلب ہے کہ تصویر کو دیکھ کر ہی تمام بیتی کا علم ہو جاتا ہے۔کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کی جانے والی تصاویر کا یہ کمال ہوتا ہے کہ اس میں لمحے گویا منجمد ہو جاتے ہیں۔ اور یہی فوٹو گرافر کا کمال ہوتا ہے کہ وہ وقت کے کس حصے کو محفوظ کرتا ہے۔ اسے اس انتخاب میں جتنی زیادہ مھارت ہ گی وہ اتنے ہی اوج کمال تک پہنچے گا۔

یہاں پر2016ء کے بین الاقوامی مقابلوں میں انعام پانے والی تصاویر کا انتخاب پیش کیا جا رہا ہے۔ ان تصاویر میں وائلڈ لائف، صحافتی قدروقیمت اور انسانی المیوں کو اجاگر کیا گیا۔ یہ تصاویر جہاں فوٹو گرافرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، وہیں ان کی سوچ کی بھی عکاس ہیں جو انسانی دل و دماغ پر گہرا تاثر چھوڑتی ہیں۔

عراق کے علاقے رمادی میں بمباری سے معذور ہونے والا بچہ، پس منظر میں تباہ شدہ عمارات















امریکا کے یلوسٹون پارک میں ریچھ کوئوں سے اپنا شکار بچانے کی کوشش کررہا ہے



خبر کے شعبے میںدوسرا انعام پانے والی تصویر، شام میں جاری خانہ جنگی میں حکومت کی جانب سے اندھی طاقت کا استعمال ہر لمحہ المیوں کوجنم دے رہا ہے، دوما شہر میں سرکاری حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ



عوام الناس کے شعبے میں تیسرا انعام پانے والی تصویر، لبنان کی وادیٔ بقاء میں قائم مہاجر کیمپ میں ایک متاثرہ شامی خاندان تصویر بنوا رہا ہے۔ تصویر میں خالی کرسی گھر کے ایسے رُکن کی یاد دلا رہی ہے جو ہلاک ہوچکا یا پھرلاپتہ ہے



خبر کے شعبے میں پہلا انعام حاصل کرنے والی تصویر، شام کی خانہ جنگی میں جھلسنے والے کرد جنگجو کا علاج، پس منظر میں اسیرکرد رہنما عبداللہ اوکاسن کا پوسٹر نظر آرہا ہے



جنگلی حیات کے شعبے میں دوسرا انعام پانے والی تصویر۔ غوطہ خور ایک وہیل اوراُس کے نومولود بچے کا مشاہدہ کرنے میں مصروف ہیں



عوامی مسائل کے شعبے میں دوسرا انعام حاصل کرنے والی تصویر، سوڈان حکومت کیجانب سے برگو کے علاقے میں گرائے جانے والے بم سے جھلسنے والی بچی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |