راؤ انوار کی ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر بحالی کا نوٹی فکیشن جاری
راؤ انوارکو ایم کیوایم پاکستان کےرہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارکوحراست میں لینے پرمعطل کردیا گیاتھا
راؤ انوار کی بطور ایس ایس پی ملیر بحالی کا نوٹی فکیشن ایک مرتبہ پھر جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لینے کے بعد معطل کیے جانے والے ایس ایس پی راؤ انوار کی دوبارہ عہدے پر بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اس سے قبل بھی راؤ انوار کو ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد پھر انہیں عہدے پر بحال کیا گیا۔