پاکستان نے بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ میں جمع کروادیے
اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں سے روکے، سرتاج عزیز کا سیکریٹری جنرل کو خط
پاکستان نے بھارتی مداخلت کا ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا جب کہ ڈوزیئر کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی جمع کرایا گیا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی سے متعلق ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریز کے سپرد کیا۔ پاکستان نے ڈوزیئر میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اورغیرمستحکم کرنے سے روکے کیوں کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا حاضرسروس افسر گرفتار
ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل کو ڈوزیئر کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی دیا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کا بھی حوالہ دیا گیا جب کہ خط میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے امن کی پالیسی پر گامزن ہے ، ترقی کے لیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے اور اقتصادی ترقی اورخوشحالی علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے جب کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت نے بلوچستان سے پکڑے گئے''را'' کے افسرکی گرفتاری تسلیم کرلی
سرتاج عزیز نے خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں معاملےکا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں سے روکے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام شکار کرنے کی پالیسی سے باز رہے کیوں کہ بھارتی سرگرمیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اورامن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی خود مختاری کاہرقیمت پرتحفظ کرے گا۔