اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ملزم وحید اپنے ساتھیوں کی مدد سے کئی نامور تعلیمی اداروں میں منشیات بیچتے تھے، اینٹی نارکوٹکس کمانڈر


ویب ڈیسک January 06, 2017
ملزم ایل ایف ڈی کا ایک ٹوکن 2 سے 3 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا، اینٹی نارکوٹکس کمانڈر. فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے مرکزی ملزم سمیت گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی نامور تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کی خبر نشر ہونے کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم وحید سمیت 11 ملزم پکڑ لئے۔ ملزمان طالب علموں کو امپورٹڈ منشیات فروخت کرتے ہیں جسے نہ صرف طالب علم بلکہ طالبات بھی خریدتی تھیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورسز کے کمانڈر کے مطابق ملزم وحید اپنے ساتھیوں کی مدد سے کئی نامور تعلیمی اداروں میں منشیات بیچتے تھے جب کہ ملزم ایل ایف ڈی کا ایک ٹوکن 2 سے 3 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔ کمانڈر نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبا کو ہی اپنا ایجنٹ بنا رکھا تھا جن کے ذریعے وہ خاموشی سے منشیات سپلائی کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں