امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا، پولیس


ویب ڈیسک January 07, 2017
فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا، پولیس. فوٹو:فائل

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 لاشوں اور 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹرمنل 2 کے بیگج ایریا میں پیش آیا تاہم حملہ آوروں کی اس مقام پر اسلحے کے ساتھ موجودگی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔



دوسری جانب محکمہ بچاؤ براورڈ شیرف نے تصدیق کی ہے کہ فورٹ لاڈیرڈل ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تاہم فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور ممکنہ طور پر فائرنگ کرنے والے مزید افراد کے لئے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ہالی ووڈ ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن روک دیا گیا اور شیڈول پروازوں کو کسی اور ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔