چینی کمپنی نے پاکستان کو بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلیے

 سی ای ٹی 910کلومیٹر 660کلوواٹ کی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی


INP January 07, 2017
اس معاہدے کی لاگت 1.76 بلین ڈالر ہے اور اس کی تعمیر میں 27ماہ لگیں گے۔ فوٹو: فائل

چائنا الیکٹرک پاور ایکوپمنٹ و ٹیکنالوجی کمپنی لمٹیڈ یا سی ای ٹی جو کہ چین کی سرکاری گرڈ کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو 910کلومیٹر 660 کلوواٹ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے توانائی فراہم کرنے کیلیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سی ای ٹی اور اس کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ سب سے بڑے براہ راست کرنٹ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن پروجیکٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

چینی اقتصادی نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایک میگا پروجیکٹ ہے جو انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن یا ای پی سی کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس میں دو کنورٹر سٹیشن بھی شامل ہیں، یہ ٹرانسمیشن لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری یا سی پیک کے حصے کے طورپر تعمیر کی جارہی ہے، یہ صوبہ سندھ میں حیدر آباد شہر کے قریب مٹیاری میں ایک کنورٹرسٹیشن سے شروع ہوتی ہے اور صوبہ پنجاب میں لاہور شہر کے قریب ننکانہ صاحب پر ختم ہوتی ہے، اس معاہدے کی لاگت 1.76 بلین ڈالر ہے اور اس کی تعمیر میں 27ماہ لگیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں