شمال مشرقی امریکا برفانی طوفان سے ہلاک افرادکی تعداد 16 ہوگئی

ریاست آرکنسا اور ایلابیما میں 10 انچ برف کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں

طوفان کینیڈا کے صوبے کْوبیک کی طرف بڑھ رہا ہے،17 انچ تک برف گرنے کا خدشہ. فوٹو: رائٹرز

شمال مشرقی امریکا میں آنیوالے برفانی طوفان سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد16 ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل اس طوفان میں وسطی امریکا میں کرسمس کے تہوار میں خلل ڈالا تھا۔ نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں بھاری برف پڑی ہے اور موسمیاتی عہدے داروں کے مطابق میساچوسٹس میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ طوفان کے مشرق کی سمت بڑھنے سے اس علاقے میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور سڑکوں پرمتعدد حادثے ہوئے ہیں۔ جنوبی علاقوں میں کرسمس کے دن34 بگولوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ کینیڈا کے مشرقی علاقوں سے بھی برف کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔




ورمونٹ اور نیو ہیمپشائر ریاستوں میں ڈیڑھ فٹ برف گرنے کی توقع ہے۔ پین سلوینیا کے شہر کاؤڈرزپورٹ میں15 انچ برف پڑی۔ طوفان کے ہاتھوں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ریاست آرکنسا اور ایلابیما میں 10 انچ برف کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں۔ نیویارک، کنیٹی کٹ، اوہائیو، انڈیانا، آرکنسا، اوکلوہوما، ٹیکسس، لوئی زیانا، پین سلووینیا، اور ورجینیا میں طوفان کے باعث اموات ہوئی ہیں۔ طوفان کینیڈا کے صوبے کْوبیک کے جنوبی حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کینیڈا کے موسمیاتی ادارے نے کہا کہ وہاں17 انچ تک برف گرنے کی توقع ہے۔
Load Next Story