غیرملکی شہری کوملک یرغمال نہیں بنانے دینگےاحسن اقبال

خفیہ ہاتھ الیکشن سبوتاژ کرناچاہتاہے،طاہرالقادری اورالطاف کومیدان میں اتاراگیا.


Numainda Express December 29, 2012
نوازشریف5 جنوری 2013 کوپارٹی کنونشن میںمنشورکا اعلان کرینگے، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے خفیہ ہاتھ متحرک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی شہریت رکھنے والے الطاف حسین اور طاہر القادری کو انقلاب کا نعرہ دے کر میدان میں اتارا گیاہے۔ جمعے کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے مقابلے میں اگر سیاسی کارکنان بھی گھروں سے نکل آئے تو سول جنگ شروع ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابات پر شب خون مارنے یاملک کو غیر ملکی شہریت رکھنے والوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے۔

12

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن اور سابق سفارتکار بشیر احمد ملک نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،اے پی پی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف5 جنوری 2013ء کوپارٹی کنونشن میںمنشورکا اعلان کرینگے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عملی سیاست میں آمد کا خیر مقدم کیا۔آن لائن کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ سالہ دور اقتدارمیںخود تو بی بی کے قاتلوں کو بے نقاب نہیں کرسکی اور اب سارا ملبہ عدلیہ پر ڈالا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔