پاکستان بجلی پرسبسڈی کم کرےایشیائی ترقیاتی بینک

دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیرکیلیے فنڈزکا فوری طورپرانتظام نہ کیاگیاتومنصوبہ قابل عمل نہیں رہیگا.


Numainda Express December 29, 2012
حکومت اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں 1.4ٹریلین روپے سبسڈی دے چکی ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے کہاہے کہ وہ بجلی پردی جانیوالی سبسڈی میں کمی کرکے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے پیسے بچائے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈزکا فوری طور پر انتظام نہ کیاگیا تو پیداواری لاگت میںاضافے کے باعث منصوبہ قابل عمل نہیں رہے گا۔

13

بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 13ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے اوراس سے 4500میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔حکومت اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں 1.4ٹریلین روپے سبسڈی دے چکی ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 170ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |