15جنوری سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گیگوہر ایوب

یہ وقت کسی لانگ مارچ کا نہیں ، ملک مزید کسی ایڈونچر یا عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا.


Numainda Express December 29, 2012
سیاسی جماعتیں پختگی کا مظاہرہ کریں تو آمریت کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائیگا،انٹرویو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 15جنوری سے پہلے تحلیل ہو جائیں گی ، اگرحکومت نے ایسا نہ کیا توحالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

قومی حکومت کی کوئی ضرورت نہیں ، نوازشریف ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ جمعہ کو '' ایکسپریس '' کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نوازشریف اقتدار میں آکر ہزارہ صوبہ کا قیام ممکن بنائیں گے ۔ میری خواہش ہے تمام لیگی دھڑے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں ،کوئی جماعت آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیںکر سکتی ،آئندہ بھی مخلوط حکومت ہی وجود میں آئے گی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان 18کروڑ لوگوں کا ملک ہے ، مزید صوبے بہت ضروری ہیں ۔

16

موجودہ حکومت نے دہشتگردی ، انتہا پسندی، توانائی بحران ، مہنگائی ، لاقانونیت ، کرپشن ، اقربا پروری ، غربت و افلاس اور عدم استحکام کے سوا ملک کوکیا دیا ہے ، ملکی بقا اورسلامتی خطرے میں ہے ، (ن) لیگ ہی ان چیلنجوں سے نبردآزما ہو سکتی ہے ، یہ وقت کسی لانگ مارچ کا نہیں ہے ، ملک مزید کسی ایڈونچر یا عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پختگی کا مظاہرہ کریں تو آمریت کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں