پاکستانی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی
ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے جب کہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے
PESHAWAR:
مسلسل 6 ٹیسٹ ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر چلی گئی۔
آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز 0-3 سے گنوانے والی مصباح الیون کو اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھی دونوں ٹیسٹ میں ہرایا جب کہ ویسٹ انڈیز سے آخری میچ میں بھی ناکامی ہی ہاتھ آئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست
حالیہ دونوں ٹورز سے قبل قومی ٹیم دوسرے نمبر پر تھی جب کہ گذشتہ برس پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی، مگر اب ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ میں بھی کارکردگی روبہ زوال ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت نمبر ون جب کہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد جنوبی افریقہ کا تیسرا نمبر جب کہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر مومود ہے۔