ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچنے میں ابھی بہت وقت ہے مصباح الحق

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پی ایس ایل کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا، مصباح الحق


Sports Desk January 07, 2017
آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے 100 فیصد فٹ ہونا ضروری ہے، مصباح الحق. فوٹو: فائل

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں، ابھی اس میں بہت وقت باقی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ ٹیم کے قائد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پی ایس ایل کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا، آسٹریلیا میں آؤٹ آف فارم رہا، شروع میں رنز نہ ہوں تو پریشر بڑھ جاتا ہے، پریشر میں آکر غلط شاٹ کھیلے اور اسی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پرفارم نہیں کر سکا، کسی بھی ملک کے پلیئرز کو فٹنس میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ کی فرنچائز کی مصباح کے ساتھ معاہدے کی خواہش

مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے 100 فیصد فٹ ہونا ضروری ہے، ہمارے لئے یہ ایک مشکل سیریز تھی، آسٹریلیا نے ہوم کنڈیشنز کا خوف فائدہ اٹھایا اور ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، کامیابی کا کریڈٹ پوری کینگروز ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل ہیں، نوجوان پلیئرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، اس تلخ تجربے سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ گابا میں فائٹ بیک کے بعد ہمیں خود اعتمادی ملی تو میلبورن میں شکست سے ٹیم مورال ڈاؤن ہوا، اس طرح کی شکست کے بعد حوصلے پست ہو جاتے ہیں، ایک ایشین ٹیم کے طور پر ہمیں بہت زیادہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔