پولیوورکرز پر حملے پنجاب اسمبلی میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

وفاقی حکومت پولیو مہم دوبارہ بحال کرکے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرے، ایوان کا مطالبہ.


Numainda Express December 29, 2012
محکمہ آبپاشی کی غلط بیانی پر اسپیکر کا سخت نوٹس،2ایکسیئن معطل کردیے، وزیر زراعت. فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد میں پولیو مہم کے دوران ورکر خواتین کے خلاف دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیو مہم دوبارہ بحال کی جائے جبکہ محکمہ آبپاشی کی غلط بیانی پر قائم مقام اسپیکر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے اور وزیر آبپاشی نے اس میں ملوث 2ایکسیئن معطل کردیے ہیں۔

جمعے کو اجلاس کے دوران حکومتی رکن رانا اعجاز احمد نے ایک قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ پولیومہم کے دوران جو بھی عملہ فیلڈ میں جائے اسے سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ وزیر آبپاشی ملک احمد علی اولکھ نے ایوان میں سوالوں کے غلط جوابات دینے پر محکمہ ایریگیشن کے دو ایکسیئن معطل کردیے۔

19

انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں 55 چھوٹے ڈیم مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 18ڈیموں کی مزید فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار ہوچکی ہے اور ان میں سے تین ڈیموں پرکام 15فیصد مکمل ہوچکا ہے، بھل صفائی ضرور ہوگی ۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس پیر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |