طیبہ تشدد کیس پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی کوحراست میں لے لیا

پٹھانی بی بی ہی طیبہ کو اپنی بھتیجی قرار دے کر عدالت سے لے گئی تھی


ویب ڈیسک January 07, 2017
پٹھانی بی بی اور دیگر افراد طیبہ کو عدالت سے لے کر گئے تھے۔: فوٹو: فائل

کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے بچی کی پھوپھی کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد پولیس طیبہ اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، پٹھانی بی بی اور دیگر افراد ہی طیبہ کو عدالت سے لے کر گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیبہ تشدد ازخود نوٹس؛ 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیبہ کی بازیابی کے لئے پولیس مختلف ذرائع سے تلاشی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار 3 خواتین سامنے آگئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں