کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، پولیس


ویب ڈیسک January 07, 2017
سول کورٹ کے قریب  تخت نصرتی بازار میں موجود پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، پولیس : فوٹو : فائل

KARACHI: سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار پیشی کے لیے لایا گیا ملزم اور اس کے ساتھ تعینات پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی ہے یا پرانی دشمنی کا ساخشانہ ، اس بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم علاقے کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اطراف کے علاقے میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔