یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور نہ کر سکے

سینئر بیٹسمین 10 ہزار کا عندسہ عبور کرنے سے 23 رنز کی دوری پر ہیں

سینئر بیٹسمین 10 ہزار کا عندسہ عبور کرنے سے 23 رنز کی دوری پر ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سینئر ترین بیٹسمین یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور نہ کر سکے۔

یونس خان کو یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کیلئے مزید 23 رنز درکار ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب وہ بیٹنگ کیلئے آئے تو انہیں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 36 رنز کی ضرورت تھی لیکن وہ 13 رنز ہی بنا سکے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: یونس خان آسٹریلیا میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے

سینئر بیٹسمین اب اس ریکارڈ سے 23 رنز کی دوری پر ہیں۔ یونس خان پہلے ہی سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی پلیئر کا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار 701 رنز کے ساتھ انضمام الحق پاکستان کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
Load Next Story